24 ستمبر 2018 کو بحیرۂ احمر کے اردنی تفریحی شہر عقبہ کا ایک عمومی منظر۔ (اے ایف پی)
اردن کے حکام کی عقبہ ائیرپورٹ اور بندرگاہ خالی کرنے کی تردید
امریکی سفارتخانے نے سکیورتی الرٹ جاری کیا تھا
اردن کے وزیر برائے حکومتی مواصلت اور حکومتی ترجمان محمد المومنی نے العربیہ کو بتایا کہ اتوار کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد عقبہ کی بندرگاہ یا ائیرپورٹ خالی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
المومنی نے مزید کہا ہے کہ دونوں سہولیات معمول کے مطابق اور عقبہ کی بندرگاہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اردنی حکام نے اے ایف پی کو اس بات کی بھی تردید کی کہ انہوں نے ساحلی شہر عقبہ کا ائیرپورٹ اور بندرگاہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا اور المومنی نے کہا کہ کسی "ممکنہ خطرے" کا سراغ نہیں ملا۔
امریکی سفارت خانے نے اتوار کے روز ایکس پر کہا کہ جنوبی اردن میں عقبہ میں بین الاقوامی ائیرپورٹ اور بندرگاہ کو "مخصوص اور قابلِ اعتماد خطرے" کی وجہ سے خالی کر دیا گیا۔ یہ تردید اسی دوران سامنے آئی ہے۔
سفارت خانے نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا، "ہم تمام امریکیوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ یا بندرگاہ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔