اردن کی فوج کے زیرِ اہتمام میڈیا ٹور کے دوران اردن کے فوجی 17 فروری 2022 کو مشرقی اردن-شام سرحد کے قریب الوشش، مفرق گورنری میں گشت کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے پی)

اردن کی فوج: چار ایرانی میزائلوں اور چار ڈرونز کو روک لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کی فوج نے کہا کہ اس نے بدھ کے روز چار ایرانی میزائلوں کو روکا جبکہ مزید دو میزایل ایک کھلے علاقے میں گرے جیسا کہ تہران نے پورے خطے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا، "فضائی دفاعی نظام نے آج ایران کی سرزمین سے آنے والے چھے میزائلوں کا سراغ لگایا۔" نیز کہا کہ "انھوں نے چار میزائلوں کو روک کر مار گرایا جبکہ دیگر دو میزائل دور دراز، غیر آباد علاقوں میں گرے جس سے کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔"

اردنی میڈیا نے قبل ازیں جنوبی بندرگاہی شہر عقبہ میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات دی تھیں۔

علاوہ ازیں اردن کی خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اردن کے فوجی طیارے نے ایران سے آنے والے اور ملک کو نشانہ بنانے والے چار ڈرونز کو روک کر مار گرایا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ ڈرونز سے کسی کو بھی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ شرقِ اوسط جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے اردن کو بارہا ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں