27 ستمبر 2021 کو لی گئی یہ تصویر قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی بین الاقوامی کم لاگت والی ایئرلائن فلائناس ایئربس اے 320 طیارے کا ایک منظر دکھاتی ہے۔ (تصویر برائے خالد ڈیسوکی/ اے ایف پی)
ایئر بس طیارے بنانے والی کمپنی سے 'فلائی ناس' کا نئے جہاز خریدنے کا معاہدہ
سعودی فضائی کمپنی 'فلائی ناس' نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے فضائی بیڑے میں پانچ اے 330 900 ایئر بس طیارے شامل کرے گی۔ جبکہ 20 کی تعداد میں نئے اے 321 جیٹ طیارے بڑھائے گی۔
یہ بات 'ایئر بس' طیارے بنانے والی کمپنی نے بدھ کے روز بتائی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ سعودی عرب کی ان ضرورتوں سمیت پوری مارکیٹ کی بڑھتی ضرورتیں پوری کرے گی۔
اس نئے معاہدے کے نتیجے میں سعودی عرب کی اس مقابلتاً سستی فضائی کمپنی کے پاس اے 330 نیو اور اے 321 نیو قسم کے 56 نئے طیاروں کا اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ اس اضافے کے بعد کل ایئر بسز کی تعداد 235 ہو جائے گی۔