ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور امریکہ کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف
ایران کے تحفظ کی ضمانت نہ رہی تو پھر کوئی بھی محفوظ نہ رہے گا : قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور امریکہ کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران محفوظ رہا تو ہی کوئی دوسرا ملک بھی محفوظ رہ سکے گا۔ ان کے الفاظ تھے اگر ایرانی تحفظ کی کوئی ضمانت نہ ہوئی تو پھر کوئی بھی محفوظ نہ رہے گا۔
بدھ کے روز انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ' اگر ایرانی تیل فروخت نہیں ہو سکتا تو پھر کسی کا بھی تیل فروخت نہیں ہو سکے گا۔' ان کا مزید کہنا تھا ' اس جنگ کی ' مساوی بڑی واضح ہے۔ 'یا تو سب رہیں گے وگرنہ کوئی نہیں رہے گا۔'
محمد باقر قالیباف نے 'ایکس' پرلکھا ' اگر ہماری سلامتی یقینی نہیں ہے تو پھر کسی اور کا انفراسٹرکچر بھی محفوظ نہیں رہے گا۔' اس لیے واضح رہنا چاہیے۔' آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی فوج کی عدم موجودگی سے مشروط ہے۔'
مزید کہا ' ہم پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی صورت حال اب جنگ سے پہلے والی نہیں رہے گی۔