This handout picture released by Iraq's Prime Minister's Media Office shows Iraq's new Prime Minister Ali al-Zaidi giving an address after assuming office in Baghdad on May 16, 2026. (AFP)
عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایران سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ 'بے بنیاد' قرار دے دی
عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر نے نیویارک ٹائمز کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے وہ امریکی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی ہے جو عراقی وزیرِ اعظم علی الزیدی نے تہران کو پیش کی۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ جمعرات کو اخبار کے شائع کردہ الزامات "مکمل بے بنیاد" ہیں اور ان کا "حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"
دفتر نے میڈیا اداروں سے کہا ہے کہ وہ درستی کا مظاہرہ، سرکاری ذرائع پر اعتبار اور غیر تصدیق شدہ معلومات یا گمنام ذرائع سے منسوب دعوے پھیلانے سے گریز کریں۔
نیو یارک ٹائمز نے نامعلوم ایرانی اور عراقی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ ایران نے الزیدی کی تہران کو پیش کردہ امریکی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی۔
اخبار کے مطابق ایرانی حکام نے مبینہ طور پر کسی ایسے عارضی معاہدے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جس سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا مسئلہ حل نہ ہو سکے۔