null
پاکستان سڑک حادثے میں 25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
حادثہ نیشنل ہائی وے بائی پاس پر ہوا
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے احمد پور شرقیہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے چھوٹے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی تین خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
سرکاری ٹی وی نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویگن کا ڈھانچہ کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔