Gen Raheel

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی دورے پر

تین روزہ قیام کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریںگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ بطور سربراہ پاک فوج یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

جنرل راحیل نے نائن الیون کے بعد پاکستان کی انٹیلیجنس سروسز اور عسکری شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائر منٹ کے بعد دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک کی کمان سنبھالی ہے۔

جنرل راحیل شریف اپنے سعودی دورے کے دوران سعودی عرب کی قیادت اور عسکری قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیگر شعبوں کی طرح عسکری میدان میں بھی طویل عرصے سے قریبی روابط ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مشاورت ایک معمول ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں