Paramilitary soldiers arrive at Jinnah International Airport in Karachi June 9, 2014. reuters

پاکستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

وادی تیراہ میں کی جانے والی کارروائی میں 15 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے ایک ہی روز بعد پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے قبائلی علاقے سے متصل اضلاع میں جنگجووں کی متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم پندرہ مبینہ دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ایک فوجی ترجمان کے مطابق فضائی حملے میں ائر فورس کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ یہ حملے پیر کی شب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کی کارروائی میں تیس افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی۔

نیم قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی شورش زدہ وادی تیراہ میں کی جانے والی فوجی کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کسی آزاد ذریعے سے نہیں ہو سکی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں