لاہور ائیرپورٹ پر قیدیوں کے استقبال کے مناظر۔ [تصویر بشکریہ فیس بک پیج سینیٹر اعجاز چوہدری]
سعودی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستانیوں کی واپسی
سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ان قیدیوں کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر اترنے والے قیدیوں کے خیر مقدم میں اوورسیز فاؤنڈیشن کے افسران بھی شامل تھے جنہوں نے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ناشتہ سے تواضع کی۔
اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ "اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، قیدیوں کی رہائی عمران خان کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔"