pakistan Army

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

دتہ خیل میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فوج نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے دتہ خیل جنرل ایریا میں کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلہ میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہو اہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں