ایک پیرامیڈیک سٹاف نے کرونا وائرس کی ویکسین ہاتھ میں تھام رکھی ہے: فوٹو رائیٹرز
ملک میں کرونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 358 نئے کیسز رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک رہی، قومی ادارہ صحت
پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کرونا سے انتقال کرنے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ، ایک اسلام آباد اور ایک کا خیبر پختونخوا سے تھا۔
گزشتہ روز کرونا کی تشخیص کے لیے ملک بھر میں 12 ہزار 273 ٹیسٹ کیے گیے، 358 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح بہاولپور میں 9.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میر پور آزاد کشمیر میں شرح 7 فیصد، لاہور 5.97 اور اسلام آباد میں 5.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔