ایاز امیر اور شاہ نواز

سارہ قتل کیس: ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والد صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔

ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دوسری جانب پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس انتہائی اہمت نوعیت کا ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔

کالم نگار ایازامیر کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی کینیڈین شہریت کی حامل اہلیہ کا بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں