Pakistan's Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the 77th United Nations General Assembly at UN headquarters in New York City, New York, US, September 23, 2022. (File photo: Reuters)

وزیراعظم شہبازشریف کی اماراتی صدرشیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فون پر بات چیت

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور متنوع بنانے پر گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پ بات چیت کی ہے۔ انھوں نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد مالی امداد پرمتحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی 'انٹرنیشنل کانفرنس آن رذیلیئنٹ پاکستان' کے بارے میں شیخ محمد بن زاید کو آگاہ کیا اور کانفرنس میں یو اے ای سے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے کی درخواست کی۔

شیخ محمد نے کانفرنس کے بنیادی ایجنڈا کے حوالے سے یواے ای کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امارات کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات استوارہیں۔وہ مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ یواے ای مشرق اوسط میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں