فوٹو بہ شکریہ @kbsalsaud

جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات

دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعاون سمیت تزویراتی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں سعودی عرب میں ان کی ملاقات وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ہوئی۔

سعودی وزیر دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ ٹویٹ پیغام میں شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ انہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔

دوران ملاقات دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز پہلے سے موجود ان شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں