صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی
خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث بینک عہدیدارکی برطرفی کی سزا برقرار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زرعی ترقیاتی بینک کی ایک خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے جرم میں بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر کو عہدے سے برطرف کرنے کی سزا برقرار رکھی ہے۔
صدر نے کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف وفاقی محتسب کی جانب سے ملزم پر عائد کیا گیا جرمانہ بھی پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کر دیا ہے۔
صدر نے وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کے فیصلے کے خلاف زرعی ترقیاتی بینک کے معاون نائب صدر کی طرف سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔