Students walk past an entrance as a policeman (R) and a staff member stand guard outside a school in Peshawar, Pakistan. (File photo: Reuters)
خیبر پختونخوا: سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں سات ٹیچر جاں بحق
پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریبی علاقے پاراچنار میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔
انتظامیہ کے مطابق سکول کے ٹیچر امتحانات کی ڈیوٹی پر متعین تھے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔