کیپشن: کوہ پیما ساجد سدپارہ پاکستان خواتین کوہ پیماؤں نائلہ کیانی [بائیں] اور نادیہ آزاد کے ہمراہ: فوٹو بہ شکریہ ساجد سدپارہ

مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کے لیے ستارہ امتیاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے 2013 میں مائونٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں