پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جوان وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ فائل تصویر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہو گیا۔

بیان کے مطابق شہید لانس نائیک محمد صابر کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا۔علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اورہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قبل ازیں اتوار کی شب آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایاتھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔ ان دونوں شہداء میں نائیک ظہیرعباس کا تعلق پنجاب کے ضلع خوشاب سے تھا اور اس کی عمر 38 سال تھی۔دوسرا شہید لانس نائیک معراج الدین ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا اور اس کی عمر 23 سال تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں