شہزادہ داود اپنے بیٹے کے ہمراہ
دفتر خارجہ کا ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور انکے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
آبدوز کی تلاش میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کثیر القومی کوششوں کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی موت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آبدوز کے بارے میں افسوسناک خبر پر داؤد خاندان اور دیگر مسافروں کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آبدوز کی تلاش میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کثیر القومی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ بدقسمت آبدوز میں سوار برطانوی پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کو سائنس اور دریافت کا شوق ٹائی ٹینک کے ملبے تک لے گیا۔ اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ سفر اور سائنس سلیمان داؤد کے ڈی این اے کا حصہ تھے، اپنے والد کی طرح سلیمان داؤد بھی سائنس میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کا کہنا ہے کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہو چکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے
اسی بارے میں
-
ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی لاپتا آبدوز کے عملہ کی ہلاکت کا اعلان -
لاپتہ آبدوز سربراہ کی اہلیہ ٹائیٹینک میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی نسل سے ہیں -
آبدوز کی تلاش، کینیڈیئن طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام سے سگنلز موصول -
ٹائی ٹینک کے قریب آبدوز کے خطرناک سفر پر ہر مسافر نے اڑھائی لاکھ ڈالر خرچہ کیا