Pakistan Army

گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق گوادر میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں