صدر پاکستان عارف علوی
صدر مملکت نے چھ نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی
صدر علوی نے کہا ہے کہ ’آرٹیکل 48(5) کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 89ویں دن یعنی پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔‘
پاکستان کے صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات چھ نومبر 2023 کو ہونے چاہیں۔
صدر مملکت کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ اسمبلی میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تحلیل کی تاریخ سے 90 دن کے اندر کی تاریخ مقرر کرے۔‘
صدر علوی نے کہا ہے کہ ’آرٹیکل 48 (5) کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 89 ویں دن یعنی پیر چھ نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔‘