چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اعلیٰ اختیاراتی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع اور سلامتی کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں سعودی وفد نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔
جنرل فیاض الرویلی کی چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات