پاکستانی کھلاڑی سری لنکن بلے باز کی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ [اے پی]
پاکستان بمقابلہ سری لنکا؛ سری لنکن ٹیم نے شاہینوں کو 345 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف حیدر آباد میں کھیل رہی ہے۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ کے دوران سری لنکا نے اپنی اننگ کے دوران پاکستان کو 345 رنز کے تعاقب کا ہدف دیا۔
سری لنکا کے بلے بازوں کُسال مینڈس اور سدیرہ سماراوکرمہ نے پاکستان کے خلاف سینچری سکور کی جبکہ پتھم نسانکا 51 سکور بنانے میں کامیاب رہے۔