جنرل عاصم منیر کی بحرینی بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات۔ [آئی ایس پی آر]
پاکستان فوج کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کی، جس میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرینی قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔
جنرل عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ نیشنل گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر بحرین کے فرماں روا نے آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے نوازا۔
جنرل عاصم منیر کی بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات