Lawyers, who support Pakistan's former Prime Minister Imran Khan, hold a protest against Khan's imprisonment, in Lahore, Pakistan, Monday, Aug. 7, 2023. Khan is now an inmate at a high-security prison after being convicted of corruption and sentenced to three years. (AP Photo/K.M. Chaudary)
پاکستان تحریک انصاف 'بلے' کے انتخابی نشان سے محروم
سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کا موقف درست مان لیا
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کر دیا۔
اسلام آباد میں ہفتے کے روز رات گئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر سربراہی جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے فیصلے میں پشاورہائی کورٹ کی دلیل مسترد کردی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کادائرہ اختیار نہیں بنتا۔
عدالت کے مطابق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل دن کے دوران سماعت فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جسے رات گئے سنایا گیا۔