petrol
پاکستان حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
حکومت پاکستان نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔