پاکستانی ہاکی ٹیم 5 مئی 2024 کو ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جنوبی کوریا کے خلاف گول کرنے کے بعد جشن منا رہی ہے۔ (Flash Sukan/Facebook)
پاکستان کی اذلان شاہ کپ میں لگاتار دوسری فتح، جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست
پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی۔
ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کو 0-4 سے شکست دی۔
پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، سفیان خان اورغضنفر علی نے گول اسکور کیے تھے۔