Petrol Prices increase
حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249.247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 140.90 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 3.57 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 154.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔