پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی 16 اپریل 2024 کو جاری کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف (دائیں) سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان (بائیں) کے ساتھ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات کے دوران بات کر رہے ہیں۔ (تصویر از پاکستان پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) / اے ایف پی)
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی وفد کے ساتھ تقریباً دو ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط طے شدہ ہیں۔
انہوں نے کہا، پاکستان 15 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس سے قبل سعودی عرب سے ایک وفد کی ملک میں آمد متوقع ہے۔