ایک پولیس اہلکار 30 جولائی 2023 کو اسلام آباد میں چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لائفنگ کے دورے سے قبل ایک شاہراہ پر چین اور پاکستان کے قومی پرچموں تلے پہرہ دے رہا ہے۔ (اے ایف پی/فائل)
چین پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں گفتگو
گذشتہ ہفتے ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہو جانے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے پیر کو کہا ہے کہ چین انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیجنگ میں ایک باقاعدہ نیوز کانفرنس میں کہا، چین اور پاکستان پاک-چین تعلقات کو خراب کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو قیمت ادا کرنے پر مجبور کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔