Army soldiers and police officers stand guard outside a polling station for security during the country's parliamentary elections, in Lahore, Pakistan, Thursday, Feb. 8, 2024. Pakistanis lined braved cold winter weather and the threat of violence to vote for a new parliament Thursday, a day after twin bombings claimed at least 30 lives in the worst election-related violence ahead of the contested elections. (AP Photo/K.M. Chaudary)
پاکستان: خیبر پختونخوا میں دو حملوں میں آٹھ فوجی جاں بحق اور سات پولیس اہلکار اغوا
پیر کے روز صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز پر دو حملوں میں آٹھ فوجی جاں بحق جبکہ سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایک انٹیلی جنس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک حملے میں آٹھ فوجی جاں بحق جبکہ نو حملہ ہلاک کر دیے گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کی۔
افسر کے مطابق حملے میں افغان سرحد کے ساتھ تیراہ کے علاقے میں موجود فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ چلتا رہا۔
اس کے علاوہ ایک اور حملے میں ساتھ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ایک پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بنوں کے علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو گھیرے میں لینے کے بعد پولیس کے ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا۔