Five people, including four Levies personnel, were killed in firing on a vehicle heading to DI Khan.

ڈی آئی خان جانے والی گاڑی پر فائرنگ سےچار لیویز اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے چار لیویز اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔

اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں