پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک بوئنگ 777 8 جون 2020 کو مغربی لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے کے لیے گھروں میں آتا ہے۔ (اے ایف پی/فائل)
پی آئی آے نے سعودی عرب کو مزید دو لندن ہیتھرو سلاٹ لیز پر دینے ہیں: حکام
پاکستانی فضائی کمپنی 'پی آئی اے' نے ایئرپورٹ کوآرڈینیشن لمیٹڈ' کو 2025 کے لیے سعودی عرب کو لندن ہیتھرو کے مزید دو سلاٹس لیز پر دینے کے لیے درخواست دی ہے۔ اس امر کا اظہار 'پی آئی اے' کے ترجمان نے اتوار کے روز کیا ہے۔
جون 2020 میں 'یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی' کی جانب سے بین الاقوامی ہوا بازی کے معیارات کی تعمیل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات کے باعث بلاک میں کام کرنے کی 'پی ائی اے' کی اجازت معطل کی گئی تھی۔ نیز اس امر پر مجبور کیا گیا کہ یورپی ہوائی اڈوں پر موجود اپنے سلاٹس لیز پر دے۔
نومبر 2024 میں 'ای اے ایس اے' نے یہ پابندی اٹھا لی اور 'پی آئی اے' کو پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اسی کے تحت 'پی آئی اے' نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
'پی آئی اے' کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بتایا ہے کہ 'سال 2025 کے لیے لندن ہیتھرو آپریشنز کے سلاٹ کے تبادلے کے لیے درخواست دی ہے۔ تاکہ ویتنام ایئرلائنز سے سعودی ائیرلائنز کو 5 اپریل سے 25 اکتوبر تک دو سلاٹس لیز پر دی جا سکیں۔
ترجمان کے مطابق جب 'پی آئی اے' کو یورپی پادبنیوں کا پہلی مرتبہ سامنا ہوا تو سلاٹس کو 'ترکیش ایئرلائنز، سعودی ائرلائنز اور ویتنام ایئرلائنز کو لیز پر دے کر محفوظ کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا 'ہیتھرو ایئرپورٹ پر سلاٹس کو محفوظ رکھنا انتہائی مشکل ہے۔ 'پی آئی اے' کے پاس 10 سلاٹس تھے۔ جن میں سے 6 ترکش ایئرلائنز، 2 سعودی ایئر لائنز اور 2 ویتنام ایئرلائنز کو لیز پر دیے۔' خیال رہے لیز کی تجدید ہر چھ ماہ بعد کی جاتی ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ویتنام ایئرلائنز کی لیز 5 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ لیز کی مدت ختم ہوتے ہی یہ سلاٹ سعودی عرب کو دینے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اس طرح سعودی عرب کے پاس 'پی آئی اے' کے 4 سلاٹس لیز پر ہوں گے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ماہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک وفد نے 'ایوی ایشن پروٹوکولز' ، دستاویزات اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔
ایوی ایشن ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ کی بنیاد پر 'برطانوی سیفٹی ریویو بورڈ' 12 اور 13 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں آپریشن کی بحالی کا فیصلہ کرے گا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا 'آپریشن کی بحالی کی اجازت ملنے کے بعد ہم سلاٹس کی واپسی پر کام کریں گے۔ '