A fuel nozzle is used to fuel up a car at a petrol station in Vienna, Austria March 18, 2022. (Reuters)
پاکستان: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا
پاکستان کی وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 26 اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
ان قیمتوں کا اطلاق 29 مارچ سے ہوگا۔
کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے پر آگئی ہے تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔