فائل فوٹو

عالمی تجارتی جنگ کا اثر، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ٹریڈنگ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروباری کے دن کے آغاز میں عالمی تجارتی جنگ کی حدت کو محسوس کرتے ہوئے شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری دن کے آغاز کے ساتھ ہی سٹاک ایکسچینج میں 7293.84 کی مندی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کاروبار کو معطل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد ٹریڈنگ کو بحال کر دیا گیا۔

اسی طرح پی ایس ایکس میں 45 انڈیکس 5 فیصد کمی کے باعث لوئر سرکٹ بریکر آن ہوگیا اور ٹریڈنگ معطل کردی گئی ۔ مارکیٹ میں سرگرمیاں کچھ دیر کے بعد بحال کی جائیں گی۔ اس مدت کے تمام آؤٹ اسٹینڈنگ سودے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں