پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورۂ بنگلا دیش متوقع ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں