A worker walks at the departure area of the newly built Islamabad International Airport, during a media tour ahead of its official opening, Pakistan April 18, 2018. (Reuters)
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، ایوی ایشن حکام نے بھارتی طیاروں کے لیے پابندی کا نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔