پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار منگل 23 ستمبر 2025 کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (اے پی)
ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ منصوبہ ’ہمارا نہیں‘ہے : وزیرِ خارجہ پاکستان
منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں: اسحاق ڈار
پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے اپنے غزہ منصوبے کے طور پر جن 20 نکات کا اعلان کیا، وہ مسلم اکثریتی ممالک کے ایک گروپ کے تجویز کردہ مسودے کے مطابق نہیں تھے۔
ڈار نے پارلیمنٹ میں پاکستانی قانون سازوں کو بتایا کہ منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا، میں نے واضح کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکات ہمارے نہیں ہیں، یہ ہمارے نکات جیسے نہیں ہیں، میں کہتا ہوں کہ جو مسودہ ہمارے پاس تھا، اس میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔"
ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو جائے گی اور جنگ بندی کے 72 گھنٹے کے اندر زندہ اور مردہ تمام قیدیوں کی واپسی ہو جائے گی۔
مذاکرات کاروں کے لیے اس منصوبے کی کئی تفصیلات طے کرنا باقی ہے اور یہ حماس کی جانب سے قبولیت پر منحصر ہے۔ اس میں دوبارہ تعمیر کردہ غزہ کو "نیا غزہ" قرار دیا گیا ہے۔