Iranian President Masoud Pezeshkian speaks during a visit to the shrine of the leader of Iran's 1979 Islamic Revolution, Ayatollah Ruhollah Khomeini, in southern Tehran, Iran, January 31, 2026. Iran's Presidential website/WANA (West Asia News Agency)/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY.
ایران کے صدر مسعود پیز شکیان نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیلی کی جارحانہ جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعرف کی ہے۔ صدر مسعود پیز شکیان کا اس سلسلے موقف ہفتے کے روز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بات چیت میں سامنے آیا ہے۔
ایرانی ایوان صدر کے مطابق صدر نے وزیر اعظم پاکستان سے بات کرتے ہوئے پاکستان کا ثالثکے طور پر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر کی طرف سے یہ شکریہ دونوں رہنماؤں کی فون پر ہونے والے تبادلہ خیال کے دوران ادا کیا گیا۔
ایرانی صدر کی طرف سے یہ بات چیت ان اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائےخارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔ تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔