پاکستان کے وزیر داخلہ اور انسداد منشیات محسن رضا نقوی کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔ (SPA)

وزیر داخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے تازہ واقعات کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ یہ خبر مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے رپورٹ کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے خیر مقدم کیا۔ ان کے استقبال کے لیے سعودی وزیر ایئرپورٹ پہنچے۔ محسن نقوی مختلف اہم عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں