19 ستمبر 2025 کو پاکستان کے کوٹری میں دریائے سندھ میں سیلابی پانی کوٹری بیراج (تصویر میں نہیں) سے گزرتے ہوئے کشتیوں میں سوار ماہی گیر خاموش ہیں۔ (رئیٹرز)

پاکستان : شمالی علاقہ جات کشتی حادثہ کا شکار، سات سیاح جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی علاقہ جات میں جھیل سیف اللہ کی سیر کے دوران کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں سات سیاح جاں بحق ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق یہ حادثہ وادی کالام میں پیش آیا ، کشتی پر سوار کئی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

کشتی حادثے کے بعد سرگرم ریسکیو ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے تاکہ لاپتہ ہو جانے والے سیاحوں کو بھی جھیل سے نکالا جا سکے۔ حکام نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ریسکیو 1122 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اس کی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر کام شروع کردیا۔ اب تک 6 لاشوں کو جھیل سے نکالا جا چکا ہے اور انہیں نکال کر کالام کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحت و ثقافت سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاہم اس سے زیادہ کوئی اطلاع میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا اور ان 7 افراد کی تفصیلات کیا ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں ٹورازم اتھارٹی کے میڈیا ڈائریکٹر سعد بن اویس نے کہا لاپتہ افراد کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے اس جانی نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ جاری کردہ بیان کے مطابق کشتی کو پیش آنے والے واقعے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ہر فرد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو بھی لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے کام کو تیز کرنے کا کہا۔ بعدازاں سامنے آنے والی ایک اطلاع کے مطابق کشتی سے لاپتہ ہونے والی ایک بچی کی تلاش کر لی گئی ہے۔

یاد رہے یہ جھیل وادی سوات میں ہے اور سیاح اس کو دیکھنے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔ پاکستان کے اندرون و بیرون دونوں جگہوں سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح شمالی علاقہ جات کا سفر کرتے ہیں۔ تاکہ ان پر فضا پہاڑی مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں