گیارہ جنوری 2025 کو پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی جاری کردہ ہینڈ آؤٹ تصویر میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف (دائیں) اسلام آباد میں 'مسلم طبقات میں لڑکیوں کی تعلیم' کے موضوع پر بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے افتتاحی سیشن کے دوران رابطہ عالمی اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے بات کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی/ فائل)

پاکستان کی طرف سےبین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پررابطہ عالمِ اسلامی کےسربراہ کوسویلین اعزاز

اُن کے لیے علومِ اسلامی، بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی اسناد کی بھی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے رابطہ عالمی اسلامی (ایم ڈبلیو ایل) کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کو ملک کے ایک اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جو مسلمِ امہ کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا، ایوانِ صدر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔

ایم ڈبلیو ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ کو مختلف ثقافتوں اور عقائد کے درمیان اعتدال، مکالمے اور تعاون کے لیے ایک سرکردہ عالمی آواز سمجھا جاتا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ایم ڈبلیو ایل مکہ مکرمہ میں قائم ایک آزاد تنظیم ہے جس میں تمام اسلامی ممالک اور فرقوں کے اراکین شامل ہیں۔

ایوانِ صدر نے ایک بیان میں کہا، "صدر نے بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال پسندی، امت مسلمہ کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینے اور عالمِ اسلام کے لیے ان کی ممتاز خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر العیسیٰ کو نشانِ خدمت ایوارڈ کی منظوری دی۔"

بیان میں کہا گیا کہ زرداری نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کی طرف سے ڈاکٹر العیسیٰ کو علومِ اسلامی اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی اسناد دینے کی بھی منظوری دی۔

نشانِ خدمت ملک کا ایک اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو ممتاز عوامی خدمات یا مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ایم ڈبلیو ایل کے سربراہ ماضی میں پاکستان کا دورہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امتِ مسلمہ سے متعلق مختلف امور پر ملک کی سینئر قیادت سے گفتگو کر چکے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں