عناصر من الجيش الباكستاني في كراتشي (أرشيفية - أ ف ب)

خود کش حملے میں 12 فوجیوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے: پاک فوج

احملے میں خیبر پختوانخوا صوبے میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی فوج نے جمعے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شمال مغرب میں افغانستان سے متصل صوبے خیبر پختونخوا میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے والے کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فوج نے بیان میں کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں "12 فوجی، دو پولیس اہل کار اور ایک ملازم" جان سے گئے۔

پولیس اور حکومتی حکام کے مطابق جمعرات کے روز مسلح افراد نے پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں ایک جج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے۔

یہ واقعہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں علاحدگی پسند باغی حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر اپنے حملوں میں تیزی لائے ہیں۔

مستونگ کے ایک مقامی پولیس اہل کار عبد الرؤوف نے بتایا کہ قاضی عبد الحکیم کاکڑ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اپنے سامنے پیش کردہ مقدمات کی سماعت کے لیے مستونگ جا رہے تھے جب "دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور انہیں" اور ان کے گارڈ کو ہلاک کر دیا۔

کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تاہم اشارہ بالعموم بلوچ علاحدگی پسند باغیوں بالخصوص کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف جاتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں