27 جولائی 2026 کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے ممبران کو آزاد کشمیر میں احتجاج کرتے دکھایا گیا اسکرین گریب۔
راولا کوٹ میں احتجاجی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم
پکستان کے زیر انتظآم آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پیر کے روز تصادم کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اسمبلی الیکشن کے روز مظفرآباد کی طرف احتجاجی مارچ کا اعلان کر رکھا تھا اور وہ اس کوشش میں تھی کہ راولا کوٹ سے مظفرآباد کی طرف مارچ شروع کر سکے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر کوئی ایسی صورت پیدا نہیں ہونے دینا چاہتی تھی جس سے سیاسی کارکنوں اور انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں میں کوئی خوف پیدا ہو۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اسمبلی کی 12 مہاجر نشتسوں کے خاتمے کا اعلان کر رکھا ہے جو آزادکشمیر حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔ البتہ دیگر کئی مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں۔ اپنے باقی ماندہ مطالبات کے حق میں ایک ماہ سے زائد عرصے پر پھیلے احتجاج کے ساتھ جوائنٹ ایکشن کمیٹی راولا کوٹ میں دھرنا دی رہی ہے۔
ایکشن کمیٹی کے ہزاروں حامی 27 جولائی کو راولا کوٹ کے مضافات سے نکلے اور انہوں نے لانگ مارچ شروع کرنے کے لیے مقرر کردہ جگہ پر اکٹھے ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تصادم کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔
ایکشن کمیٹی کے ایک عہدیدار عمر نذیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے لیے پر امن آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے اس کے کئی اہلکار مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔ جبکہ ایکشن کمیٹی کے رکن فہیم اکبر کے مطابق پانچ مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کے تصادم کے واقعات احتجاج کے ابتدائی دنوں سے ہی شروع ہو گئے تھے۔ جس میں رینجر اور پولیس اہلکار دونوں ہلاک ہوئے۔ سی ایم ایچ پر حملہ کیا گیا جبکہ دوسری جانب متعدد مظاہرین کی بھی ہلاکتیں ہوئیں۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جنہوں نے اس احتجاج کے شروع ہونے سے پہلے ہی انتخابی شیڈول کا علان کر دیا تھا اور بعد ازاں امن و امان کی صورتحال میں رخنہ آنے کے پیش نظر انتخابی شیڈول کو تین مرحلوں میں تسلیم کر دیا گیا۔ 27 جولائی کو پہلے مرحلے کے انتخابات ہوئے جبکہ آخری مرحلہ 10 اگست کو مکمل ہوگا۔