پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی 24 نومبر 2025 کو قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی (دائیں) سے دوحہ، قطر میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (X/@MohsinnaqviC42/File)

قطر و پاکستان سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر اور پاکستان دونوں باہمی سلامتی کے سلسلے میں تعاون کو مضبوط کرنے کے آرزو مند ہیں۔ یہ بات قطری وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کے روز کہی گئی ہے۔

وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی کے قطر کے دورے کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کی ان کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

قطر پاکستان کے انتہائی قریبی شراکت دار خلیجی ملکوں میں سے ایک ہے۔ جہاں ہزاروں پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں۔ جبکہ دونوں ملک توانائی و سرمایہ کاری کے علاوہ علاقائی سفارتکاری میں بھی باہم منسلک ہیں۔

حال ہی میں قطر اور اسلام آباد نے علاقے میں استحکام اور سلامتی کے لیے رابطہ کاری اور کوششوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کو رکوا سکیں۔

قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن محمد بن خلیفہ الثانی اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان دو طرفہ سلامتی کے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزرت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں وزراء کی ملاقات ہوئی ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

قطر اور پاکستان کے درمیان سلامتی کے لیے تعاون کو بڑھانے کی یہ کوششیں ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب امریکہ و ایران پھر سے لڑنا شروع ہو چکے ہیں اور پاکستان و قطر کی امن کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں