کرِس ڈوئل

کرِس ڈوئل

کرِس ڈوئل لندن میں قائم ''کونسل برائے عرب، برطانیہ مفاہمت'' (کابو) کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ 1993ء سے اس کونسل کے ساتھ وابستہ ہیں۔انھوں نے ایکسٹر یونیورسٹی سے عربی اور اسلامیات میں درجہ اول میں آنرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ ٹی وی اور ریڈیو کے پروگراموں میں مشرق وسطیٰ سے متعلق امور پر ایک تجزیہ کار اور مبصر کی حیثیت میں آتے رہتے ہیں۔ان کی تحریریں برطانیہ اور بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہوتی ہیں۔ وہ برطانیہ کے مختلف پارلیمانی وفود کے ہمراہ اور از خود بھی کم وبیش تمام عرب ممالک کے دورے کرچکے ہیں۔مشرق وسطیٰ کی سیاست اور اس کو درپیش مسائل پر ان کی گہری نظر ہے۔