چاند اور مریخ کے لیے آئندہ مشنوں کا مرکزی کردار خواتین ہوں گی : ناسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) کے سربراہ Jim Bridenstine کا کہنا ہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنے والا آئندہ انسان غالبا ایک عورت ہو گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مریخ پر بھی سب سے پہلا قدم ایک عورت ہی رکھے گی۔

انہوں نے یہ بات جمعے کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق ہفتہ وار ریڈیو شو "سائنس فرائیڈے " میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ناسا کے سربراہ کے مطابق 29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلانورد "اینی مکلین" اور "کرسٹینا کوچ" کو حاصل ہو گا۔

روسی خاتون خلانورد ویلنٹینا تیریشکووا نے 1963 میں پہلی مرتبہ خلاء کا سفر کیا۔ اس کے بعد بہت سی خواتین نے خلائی مشنوں میں شرکت کی جب کہ امریکی خلائی ایجسنی ناسا میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

البتہ 1969 سے 1972 کے دوران خلائی مشنوں میں چاند کی سرزمین پر چلنے والے تمام بارہ خلانورد مرد تھے۔ اس کے بعد سے کوئی انسان چاند پر نہیں اترا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں