ہماری توجہ یوکرین کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے پر ہے: رشی سونک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے ہفتے کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے کیف کو فوری مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔ سونک کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ برطانوی دفاعی فوجی ساز و سامان جلد سے جلد اگلے مورچوں تک پہنچ جائے۔ بیان میں مزید بتایا کہ گیا دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روسی افواج کو پسپائی پر مجبور کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے یوکرین کے لیے اپنی مدد کو تیز کرنا ضروری ہے۔

فوج کی صلاحیتوں میں توسیع

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے سونک کے ساتھ فون کال کے دوران یوکرین کی فوج کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے یوکرینی عملے کو چیلنجر 2 ٹینکوں کی تربیت شروع کرانے پر سونک کا شکریہ ادا کیا۔ برطانیہ نے گزشتہ جنوری میں یوکرین کے افراد کو تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موسم گرما سے پہلے

خیال رہے برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے 30 جنوری کو انکشاف کیا تھا کہ لندن کی جانب سے یوکرین کو عطیہ کیے گئے ٹینک موسم گرما سے پہلے فرنٹ لائن پر پہنچ جائیں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے حتمی تاریخ نہیں بتائی تھی۔ رائٹرز کے مطابق پارلیمنٹ میں اس سوال کے جواب میں کہ برطانیہ نے جن 14 چیلنجر 2 ٹینکوںکی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے انہیں میدان جنگ میں کب تعینات کیا جائے گا بین والیس نے کہا یہ شاید ایسٹر کے وقت کے قریب ہوگا۔

سخت تربیت دی جائے گی

یہ بات برطانوی وزارتِ دفاع کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ایلکس چُک کے 26 جنوری کو کہنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کا ملک امید کرتا ہے کہ چیلنجر 2 ٹینک جو کیف کو فراہم کیے جائیں گے مارچ کے آخر میں یوکرین پہنچ جائیں گے۔ ایلکس چُک نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یوکرینی افواج کو اس عرصے کے دوران ان گاڑیوں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے بارے میں سخت تربیت دی جائے گی۔ واضح رہے برطانیہ نے گزشتہ جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے 14 اہم جنگی ٹینک اور اضافی توپ خانہ یوکرین بھیجے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں