آذربائیجان : روسی دفاعی نظام نے جہاز کو نشانہ بنایا ، ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

آذربائیجان کے جہاز کو قازقستان میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ذرائع نے کہا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے جہاز کو مار گرایا ہے۔ یاد رہے یہ پرواز بدھ کے روز حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے چار مختلف ذرائع نے کہا کہ روسی دفاعی نظام نے آذربائیجان ایئر لائن کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے یہ مسافر جہاز قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب تباہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں 38 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی نظام کا استعمال کیا ہے۔

آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز J2-8243 باکو سے گروزتی کے لیے جارہی تھی۔

روسی ایوی ایشن نے کہا یہ ہنگامی صورتحال تھی۔ یہ پرندوں کے ٹکرانے سے بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم حکام کی طرف سے اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ پرواز نے سمندر عبور کیوں کیا۔

آذربائیجان، روس اور قازقستان کے حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں