.

جی سی سی وزراء کا اعلان ریاض پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل 'جی سی سی' کے وزراء خارجہ نے ہفتے کے روز جدہ میں اپنے اجلاس میں 'اعلان ریاض' پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا۔

العربیہ ٹی وی نے جی سی سی کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف الزیانی کے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اجلاس میں شریک وزراء نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ فالو اپ کمیٹی رکن ممالک کی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر اپنا کام جاری رکھے۔ اجلاس میں جی سی سی کے اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ مشترکہ راہ عمل پر چلتے ہوئے ملنے والی کامیابیوں کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تمام شعبوں میں زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جی سی سی کے چھے رکن ملکوں نے سترہ اپریل کو اپنے اجلاس میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے قطر کے ساتھ پیدا ہونے والے اختلافات ختم کیے جانے تھے۔